Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپیئن شپ، نیو ملتان اور پاک الیون کلب کی جیت

ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپین شپ ون ڈے ناک آؤٹ میں نیو ملتان کلب نے کیپری کینٹ کو نو وکٹ جبکہ پاک الیون نے عبد الحفیظ میموریل کو آٹھ وکٹ سے شکست دی۔

کیپری کینٹ پہلے کھیلتے ہوئے 168 رنز پر آوٹ ہوگئی، محمد شیراز نے سو ناٹ آوٴٹ سکور کیا محمد ایان نے 21 رنز بنائے، نیو ملتان کلب کی طرف سے شیگان خالد اور زاہد نے دو دو، اعجاز احمد عدنان خان عثمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔

بعد میں کھیلتے ہوئے نیو ملتان کلب نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، شیگان خالد 72 ناٹ آوٴٹ، عمران رشید 62 ناٹ آوٴٹ رنز بنائے، عثمان اقبال نے ایک وکٹ حاصل کی ، شیگان خالد مین آف دی میچ رہے۔ محمد آصف وسیم شاہ ایمپائرز جنید اقبال سکورر تھے۔

دوسرے میچ میں عبد الحفیظ میموریل نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 238 رنز بنائے، نذید خان 64، بشارت 48، فضل عباس نے 44رنز بنائے، پاک الیون کی طرف سے افتخار افضل نے تین، اکرام اللہ دو وکٹ، فرقان افضل حسنین احمد یحیی اور وحید ستار نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں، بعد میں پاک الیون نے مطلوبہ ہدف دو وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

عبدالرحمن افضل نے 103ناٹ آوٴٹ سکور کیا اور مین آف دی میچ رہے، وحید ستار 57 اور شعیب احمد نے 40 ناٹ آوٴٹ رنز بنائے ،بشارت اور ذیشان حیدر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

محمد مرسلین اور عبد الرؤف ایمپائرز عماد حسن سکورر تھے۔

آج پینتھرز کرکٹ کلب شجاع باد اور کینٹ جمخانہ کرکٹ کلب کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button