Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وفاقی کابینہ نے نیشنل ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزنگ پالیسی 2021 کی منظوری دے دی

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نیشنل ‏ایڈورٹائزنگ پالیسی 2021 منظور کر لی گئی ہے, نئی پالیسی کے تحت ڈیجیٹل میڈیا پر حکومتی ‏تشہیر کی جاسکے گی, اور شفافیت کو نئی اشتہاری پالیسی میں یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اخبارات اور میڈیا کی پہلی مرتبہ ادائیگی فوری کی جارہی ہے۔ کابینہ نے نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی کی منظوری دی ہے , سائبر ‏سیکیورٹی پالیسی ڈیٹا پروٹیکشن کےلئے بہت ضروری ہے ۔

کابینہ نے نیکسٹ جنریشن موبائل ‏اسپیکٹرم کی نیلامی اور جاپان کی جانب سے عطیہ 5 ایمبولینسیں درآمد کی منظوری بھی دی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارتوں میں بھی لوگوں کی ویکسین لازمی قراردی جائےگی ویکسین کا معاملہ ‏آگے نہ بڑھا تو سم بند کرنے کابھی اقدام کیا جا سکتا ہے، کل بھی 6لاکھ 50ہزار کو ویکسین لگائی ‏گئی ہے ویکسین کے ہدف میں ابھی بھی ٹارگٹ سے پیچھے ہیں سال کےآخر تک 70فیصد تک ‏ویکسین لگانے کےہدف سےابھی پیچھےہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نورمقدم کیس میں ابھی کسی کانام ای سی ایل میں ڈالنےکامعاملہ نہیں ‏آیا کیس میں تمام ملزمان گرفتارہیں، پاکستان خواتین کیلئےمحفوظ ملک ہےاس کومزیدمحفوظ بنایا ‏جائےگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button