Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ، شرح سود برقرار

سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ‏گیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک رضاباقر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا ‏اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے شرح سود نہ بڑھانے سے ‏صنعتوں کو فائدہ ہو گا۔ ‏ مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، کورونا اور لاک ‏ڈاون کےدوران بھی معاشی اشاریےبہتر ہیں، اور معاشی اشاریے بتارہے ہیں کہ مہنگائی میں کمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ڈالرکی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا 2 سال سےزرمبادلہ ذخائرمیں مسلسل اضافہ ‏ہو رہا ہے زرمبادلہ ذخائر کے5ارب ڈالر کا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

رضاباقر کا کہنا تھا کہ برآمدات بڑھانے کیلئے ایکسپورٹرز اپنی صلاحیت بڑھارہےہیں، غریب آدمی کا ‏روزگار ہاؤسنگ، تعمیرات سےبڑھتاہے وزیراعظم عمران خان نےان شعبوں پر زور دیا بینکوں سےان ‏شعبوں کیلئے فائننسنگ کااعلان کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button