Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان اسٹیڈیم: افسروں کے دورے، شائقین کی تلاشی سخت، فیملیز کےلئے الگ دروازے کو تالے لگ گئے

ملتان اسٹیڈیم میں تعینات سیکیورٹی عملے نے افسران کر کارکردگی دکھانے کےلئے چیکینگ کا عمل سخت کردیا۔ دوران میچ پولیس کے اعلیٰ افسران نے سٹیڈیم کا دورہ کیا، اس موقع پر اسٹیڈیم میں شایقین کرکٹ کے داخلے کی رفتار سست دیکھنے میں آئی۔

معلوم ہوا کہ گیٹ پر تعینات سیکیورٹی عملے نے افسران سے شاباشی پانے کےلئے عوام کی لائینں لگوادی، بے فارم پر داخل ہونے والی فیملیز سے غیر ضروری سوالات اور چیکینگ نے عوام کو اسٹیڈیم سے منہ موڑنے پر مجبور کردیا۔

دوسری جانب خواتین کے داخلے والے گیٹ کو تالے لگے رہے، میچ کے لئے آنے فیملیز کو مرد حضرات والی طرف سے گزارا جاتا رہا، جس سے نظم و ضبط میں خلل آتا رہا اور فیملیز کو مشکلات سامنا کرنا پڑا۔

اس موقع پر شائقین کرکٹ کا کہنا تھا فیملیز کے الگ راستے کا اہتمام ہونا چاہے تاکہ وہ چیکینگ کے عمل سے باآسانی گزر کے میچ سے محظوظ ہوسکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button