المناک حادثہ : بیٹے کےنکاح کےلئے جانے والی فیملی حادثے کا شکار ہوگئی، تین افراد جاں بحق

موٹر وے ایم تھری رجانہ انٹرچینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے کار الٹ گئی, جس کے نتیجے میں ریلوے ملتان شعبہ ٹیلی کام فورمین کی اہلیہ، بیٹا اور بیٹی موقع پر جاں بحق ہو ئے, جبکہ ٹیلی کام فورمین شدید زخمی ہو گیا۔
یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا کہ جب ٹیلی کام فورمین مظاہر حسین اپنی فیملی کے ہمراہ بیٹے کا نکاح کرنے لاہور جا رہا تھا کہ موٹروے ایم تھری رجانہ انٹرچینج کے قریب ان کی کار کا ٹائر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں کار قلابازیاں کھاتی چلی گئی۔
اس حدثے میں مظاہر حسین کی اہلیہ، بیٹا اور بیٹی موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ مظاہر حسین کی ٹانگ ٹوٹ گئی ،جسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے ڈی ایس آفس اور ریلوے شعبہ ٹیلی کام کے ملازمین غم میں مبتلا ہو گئے۔ اس حادثے پر ڈی ایس ریلوے ملتان نوید مبشر نے حادثے میں جاںبحق ہونے والے افراد کی نعش ملتان واپس لانے اور زخمی مظاہر حسین کو تمام میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔


















