Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ماحول دشمن تین افراد گرفتار

ضلعی انتظامیہ ملتان نے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پرانا شجاع آباد روڈ اڈا مہے والا میں جانوروں کی باقیات کو پگھلاکر انکی چربی سے صابن بنانیوالی فیکٹری پر چھاپہ کر تین افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے، اور اے آر سوپ فیکٹری کو سیل کر دیا ہے۔فیکٹری مالکان کے خلاف ماحولیات ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیرمحمود اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر کی قیادت میں چھاپہ مارا گیا۔پولیس کی نفری اور محکمہ ماحولیات کے افسران پر مشتمل ٹیم بھی انکے ہمراہ تھی۔فیکٹری میں چار بڑے کڑاھاے جانوروں کی باقیات اور چربی سے بھرے ہوئے تھے۔پورے علاقہ کو تعفن نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کو علاقہ مکینوں نے فیکٹری کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر چھاپہ مارا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button