Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان میں ایک روز میں 27 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگادی گئی

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں گھر گھر کورونا ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔ مہم کے پہلے روز 27 ہزار سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی گئی۔
حکومت نے ملتان سمیت صوبے کے پانچ اضلاع کو 14 اگست تک 18سال سے زائد عمر کے40 فیصد افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف دیا ہے۔
ضلع ملتان میں 18 سال سے زائد عمر کی 16فیصد آبادی کی کورونا ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔14 اگست تک 6لاکھ86 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر مائیکرو پلان پر عمل شروع کردیا گیا ہے۔علی شہزاد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو محکمہ صحت کی ٹیموں کو مانیٹرنگ کا ٹاسک دے دیا ہے۔
دوسری طرف ڈپٹی کمشنر نے ایک بار پھر عوام سے کورونا ویکسی نیشن کرانے کی اپیل ہے اور کہا ہے کہ کورونا وباءکی چوتھی لہر کا راستہ روکنے کے لئے ویکسی نیشن بہت ضروری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button