Breaking NewsInternationalتازہ ترین
عدلیہ پر کوئی دباو نہیں، پاکستان نے امریکی رپورٹ مستردکردی

ترجمان دفتر خارجہ نے عدلیہ پر دباؤ سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئےکہا ہےکہ پاکستان کی عدلیہ پر کسی قسم کے جبر یا دباؤ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پاکستان کےعدالتی نظام پر امریکی رپورٹ میں دیےگئے تاثرات غیر معقول اورغیرمصدقہ ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کی غیر ضروری رپورٹ کی تردید کرتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے اور عدالتیں آئین اور قوانین کے مطابق کام کر رہی ہیں، امریکی رپورٹ میں الزامات کو حقائق کے برعکس اورگمراہ کن طور پر پیش کیا گیا،حکومت پاکستان ایگزیکٹو، مقننہ اورعدلیہ کےدرمیان اختیارات کی علیحدگی پر یقین رکھتی ہے، پاکستان کی عدلیہ پر کسی قسم کے جبر یا دباؤ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔


















