Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

سعودی عرب پاکستانیوں پر سفری پابندی ختم کرے : وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے سعودی وزیر خارجہ کے توسط سے فرمانروا شاہ فرمان اور ولی عہد شاہ سلمان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا، اور سفری پابندیوں کا معاملہ بھی اٹھا دیا۔
میڈیا رپورٹس اور دفترخارجہ حکام کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےسعودی وزیرخارجہ کی ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی، عمران خان کی جانب سے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مختصر وفود نے شرکت کی،

پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور طاہر اشرفی بھی موجود تھے۔ اس بیٹھک میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہداور شاہ سلمان کیلئےخصوصی پیغام پہنچایا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط و بہتر بنانے پر زور دیا۔
عمران خان نے پاک سعودی سپریم کوآرڈینشن کونسل کے قیام کو شاندار قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی اور کہا کہ ’سپریم کوآرڈینشن کونسل دونوں ملکوں میں رابطےکا سب سے بڑا فورم ہے، جو وقت کی عین ضرورت تھا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ملاقات کے مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں باہمی تجارت ،سرمایہ کاری، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔وزیراعظم نے سعودی وفد کے سامنے کورونا سفری پابندیوں سے پاکستانی شہریوں کی مشکلات کا ذکرکیا اور پابندیوں کو ختم کرنے کہا گیا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے جنوبی ایشیا میں کرونا کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ افغانستان کی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سعودی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستانی اور کشمیر کے مؤقف کی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button