Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب، تباہی مچ گئی

متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں، پانی مکانات میں داخل ہو گیا، پاک فوج کے دستے طلب کر لیے گئے

فاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب آ گیا۔ پاک فوج کے دستے بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب آ گیا۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث وفاقی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں سیلاب کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔مکانات میں پانی داخل ہو گیا ہے ۔سیکٹر الیون اور ڈی 12 میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بھی بہہ گئیں۔
جن کی مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈ‌یا پر وائیرل ہیں.

ڈی سی اسلام آباد نے مزید کہا کہ انتظامیہ اور دیگر ادارے ای الیون پہنچ گئے ہیں۔صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔کچھ علاقوں میں صورتحال بہتر بھی ہو چکی ہے۔ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ فوج سمیت واسا کا تمام عملہ ہائی الرٹ ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button