Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جمشید دستی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

عوامی راج پارٹی کے چئیرمین جمشید دستی نے نکاح کر لیا۔جمشید دستی کا نکاح پشاور کے مہمند قبیلے میں گذشتہ روز ہوا۔خاندانی ذرائع کے مطابق انہوں نے اہلیہ کو 10 ہزار حق مہر لکھ کر دیا۔دوستوں کے مشورے سے پشاور خاندان کی لڑکی سے نکاح کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمشید دستی کی اہلیہ نے گومل یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں بی ایس کیا ہوا ہے۔ان کی رخصتی مارچ 2022 میں ہو گی۔
جمشید دستی کو نکاح کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکباد پیش کی جا رہی ہے اور آنے والی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیاجبکہ عوامی راج پارٹی کے ممبر سی ا ی سی میاں اظفر علی سمرا المعروف چھوٹا دستی نے چار ماہ قبل میڈیا پر اعلان بھی کیا تھا کہ جمشید احمد دستی شادی کا اعلان کر یں تو وہ ان کی شادی کے ولیمہ سمیت تمام اخراجات اٹھائیں گے ۔جمشید دستی نے کہا تھا کہ مہنگائی کے پیش نظر بارات گدھا گاڑی پر جائے گی، جبکہ ولیمے میں آنے والے مہمانوں کی تواضع دال سے کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دوست احباب سے ایک سادہ لڑکی ڈھونڈنے کا مطالبہ کیا ہے جو میرے بچوں کی اچھی تربیت کر سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button