مزدوروں کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں رہتے ہیں:خورشید خان

ہائیڈرو یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی زیر صدارت بختیار لیبر ہال ملتان متوقع ریفرنڈم کے حوالے سے اجلاس ہوا،میٹنگ میں لاہور سے مرکزی عہدیداران،میپکو کے ریجنل اور میپکو کے تمام زونل عہدے داران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید احمد نے کہا آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین پورے پاکستان میں ملازمین کی اکثریت کی رائے سے منتخب ہوکر سی بی اے بنی ہے، مزدوروں کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں رہتے ہیں۔
ڈسکوز کی نجکاری کے لیے ہم نے اسلام آباد میں ہزاروں ملازمین کے ہمراہ پرامن احتجاج کیا، اس کے بعد توانائی ڈویژن کے وزیر نے ہمارے تحفظات کو خوش دلی سے سنا،اور ان کو مثبت انداز میں دور کرنے کی یقین دہانی کروائی،جس کے بعد ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا لیٹر کے علاوہ دیگر معاملات خوش اسلوبی سے طے ہوئے۔
متحارب یونین لیسکو میں بری طرح ذلت آمیز شکست کے بعد ملتان میپکو ریجن میں کمپنی وائز ریفرنڈم کروانے کے لیے پر تول رہی ہے،ہم بطور مزدوروں کی تنظیم،بطور یونین مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں، لاہور سے آئے ہوئے مرکزی رہنما اسامہ طارق،ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر,شکیل بلوچ ،سجاد بلوچ ،چوہدری محمد خالد ، ثاقب زیب ،چودھری محمود امجد ،رانا محمد انور ،شاہد باری چوہان ،احمد موحل ،فیاض خان، چوہدری یونس، رانا عبدالوحید، شبیر گجر ،الطاف مہار ،شہباز احمد بھٹی،عابد علیم، رانا زاہد جاوید ، راشد یامین ،سہیل ستار، رانا منیر، اکرام علوی، مختیار بخاری، حافظ جاوید، طارق صدیقی،بابر ملک ،ملک تنویر ،رانا عباس، طارق محمود بھٹی، چوہدری ذوالفقار ، عبدالصمد جوئیہ، رانا طیّب ،عاطف زیدی، نذیر اعوان،سلیمان بلوچ، چودھری عمیر ،رانا محمد عمران، امجد خان ،میاں محمد علیم ،چوہدری زاہد ،رانا نواز، الیاس جٹ، عنصر عباس ،چودھری اظہر ،محمد شہزاد، اختر بھٹی ،مظہر عباس، اکبر طاہر ،شوکت بلوچ کے علاوہ میپکو ریجن کے ریجنل اور زونل قائدین کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔
علاوہ ازیں اس موقع پر جینکو مظفرگڑھ کے ریجنل چیئرمین ہمایوں مسعود گجر نے پاور ہاؤسز کی بندش کے حوالے سے بات کی،جس میں لاکھڑا پاور ہاؤس میں گزشتہ تین مہینوں سے ملازمین کو تنخواہ نہیں مل رہی ہے،محترم خورشید صاحب نے بہت جلد مسئلے کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی۔


















