میپکو نے صارفین سے 30ارب 88 کروڑ روپے سے زائد وصولیاں کرلیں

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے کوروناوائرس اور لاک ڈاؤن کے باوجود گزشتہ مالی سال کے آخری ماہ جون 2021ء کے دوران صارفین سے بلنگ کی مد میں 30ارب 88کروڑ روپے سے زائد وصولیاں کی گئیں، جس سے ماہانہ ریکوری کی شرح 104اعشاریہ89فیصد رہی ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ سپریٹنڈنگ انجینئرز کی سربراہی میں ایکسین، ایس ڈی اوز اور سٹاف کی ٹیموں نے کوروناوائرس کی وباء کے باوجود جنوبی پنجاب میں صارفین سے بلنگ کی مد میں ریکارڈ وصولیاں کی ہیں۔
جون 2021ء کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق ملتان سرکل نے 6ارب 57کروڑروپے ریکوری کے ساتھ 102.80 فیصد، ڈی جی خان سرکل 2ارب 22کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ 103.22فیصد، وہاڑی سرکل 2ارب 81کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ 104.14فیصد، بہاولپور سرکل 3ارب 97کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ 104.70فیصد، ساہیوال سرکل 4ارب 13کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ 102.19فیصد، رحیم یار خان سرکل 3ارب 39کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ 113.29فیصد، مظفرگڑھ سرکل 3ارب 55کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ 105.62فیصد، بہاولنگر سرکل ایک ارب 77کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ 105.41فیصد اور خانیوال سرکل کی ماہانہ ریکوری 2ارب 45کروڑ روپے کے ساتھ 105.76فیصد رہی۔


















