برسات کا موسم : میپکو نے ایڈوائزری جاری کردی

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) ترجمان نے کہا ہے کہ صارفین موسم برسات میں بجلی کے ممکنہ حادثات سے بچاؤکے لیے حفاظتی ہدایات پرسختی سے عمل کریں۔
بجلی کی تاروں کھمبوں اورٹرانسفارمرز کے نیچے کھڑے ہونے، چھونے، گاڑی کھڑی کرنے، سامان رکھنے اور ان پر کپڑے پھیلانے سے گریزکریں۔
اپنے جانوروں کوبجلی کے کھمبوں اور تاروں کے ساتھ نہ باندھیں۔ ہاتھ،کپڑے اورجوتے گیلے ہونے کی صورت میں بجلی کے سوئچ،تار اورآلات وغیرہ کو نہ چھوئیں۔کپڑے سکھانے کے لئے دھاتی تار کی بجائے رسی کا استعمال کریں، اور اسے بجلی کے کھمبے یاپانی کے پائپ کے ساتھ نہ باندھیں۔
بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں اور ٹرانسفارمرزکے نیچے غیرقانونی تعمیرات،سٹالزاور ریڑھیاں نہ لگائیں۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بجلی تنصیبات سے دوررہیں اور فوری طور پر اس کی اطلاع متعلقہ سب ڈویژن،ڈویژن یاسرکل کے کسٹمرسروس سنٹرکمپلینٹ سنٹرپردیں۔
میپکوریجن کے تمام افسران اورملازمین کوبھی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے، بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے اور شکایات کے ازالہ کیلئے سیفٹی ہدایات اور قوانین پر سختی سے عمل کریں۔


















