Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان میں مینگو میوزیم بنانے کا فیصلہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام مینگو میوزیم کے قیام کے سلسلہ میں ایک کور گروپ میٹنگ کا انعقا د کیا گیا ۔
میٹنگ کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز ) نے کی، میٹنگ میں مینگو گرورز ، مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان اور انڈسٹری کے لوگوں نے شرکت کی ۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ مینگو میوزیم کا قیام خطے کی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔ ہر جگہ کی کوئی نہ کوئی خصوصیت ہوتی ہے جبکہ ملتان کی خصوصیت آم ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ اس خطے میں مینگو میوزیم بنایا جائے ، تاکہ نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر آم کی اہمیت سے اور اس خطے کو ابھارا جا سکے ۔
مینگو میوزیم نہ صرف لوگوں کو آم کی تاریخی اہمیت سے اجاگر ہوگی، بلکہ آنے والی نوجوان نسلوں کو مینگو بزنس کی طرف مائل بھی کرے گی ۔
اس مینگو میوزیم میںتاریخی ورثہ میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی ، مختلف آم کی اقسام کی تفصیلات اور آم کے حوالے سے ڈاکومینٹری بھی رکھی جائینگی ۔

مینگو گرورز اور انڈسٹری کے لوگوں نے زرعی یونیورسٹی کی کاوش کو سراہا ۔
میٹنگ کے اختتام میں وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے مینگو گرورز کے ہمراہ یونیورسٹی میں موجود ڈرائرڈ مینگو پلانٹ کا افتتاح بھی کیا ۔

اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ، پراگریسو فارمر میجر محمد طارق ، مظفرخان خاکوانی ، حیدر علی کاظمی ، جہانزیب دھرالہ ، آصف ٹیپو ، ڈاکٹر مبشر مہدی ، ڈاکٹر تنویر احمد سمیت آن لائن میڈیم رابعہ سلطان محمو دشاہ وحید احمد نے شر کت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button