پٹواریوں کی بھرتی کے لئے ٹیسٹ
امیدواروں کو ڈپٹی کمشنر کی فیس بک وال سے معلومات لینے کا مشورہ

پٹواریوں کی بھرتی کے لئے ٹیسٹ،امیدواروں کو ڈپٹی کمشنر کی فیس بک وال سے معلومات لینے کا مشورہ
9 اپریل کو صدر،شجاع آباد اور جلالپور پیروالا سب ڈویژن میں پٹواریوں کی خالی آسامیوں کے لئے ٹیسٹ ہونگے۔
ضلع ملتان میں پٹواریوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے ٹیسٹ کا سلسلہ 8 اپریل سے شروع ہو گا۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ٹیسٹ کے لئے انتہائی منظم انتظامات کی ہدایت جاری کردیں ہیں۔8 اور9 اپریل کو صدر،شجاع آباد اور جلالپور پیروالا سب ڈویژن میں پٹواریوں کی خالی آسامیوں کے لئے ٹیسٹ ہونگے جبکہ تحصیل ملتان سٹی کی خالی آسامیوں کے لئے ٹیسٹ 10اپریل کو ہونگے۔
امیدواروں کی رہنمائی کے لئے ٹیسٹ سنٹر، تاریخ اور وقت کے حوالے سے لسٹیں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں آویزاں کردی گئی ہیں۔
امیدوار صبح9 بجے سے شام6 بجے تک معلومات ان دفاتر سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔امیداوروں کے پاس اصل شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہے ورنہ ٹیسٹ میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا،تمام امیدوار ماسک لگا کر آئیں گے۔امیدواروں کو کمپیوٹر ٹیسٹ کے لئے کی بورڈ یا موبائل فون امتحانی سنٹر میں لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔امیداوار امتحانی سنٹر بارے معلومات جاننے کے لئے ڈپٹی کمشنر ملتان کی فیس بک بھی وزٹ کر سکتے ہیں۔


















