Breaking NewsInternationalتازہ ترین
وہ کون تھی۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟؟؟

بھارتی میڈیا میں اور سوشل میڈیا پر ایک ایسی خاتون چھائی ہوئی ہے، جو نشے میں دھت تھی اور ٹریفک کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع قلعی ناکہ میں مدہوش خاتون سڑک پر نکل آئی اور ٹریفک کنٹرول کرنے کی کوشش شروع کردی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے خاتون کئی دیر تک اپنی حرکتوں میں مصروف ہے اور جھوم جھوم کر ٹریفک کنٹرول کررہی ہے۔ شہریوں کی شکایات کے باوجود پولیس نہ پہنچی اور خاتون کئی گھنٹے اپنی حرکتوں میں مصروف رہی۔
بعد ازں خاتون کو اپنے ساتھ دو بیگ لے کر بھاگ گئی ، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ عورت کون تھی، وہ کہاں سے آئی اور کہاں گئی تھی، مقامی لوگوں کی جانب سے بنائی گئی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔


















