کیو ایس ورلڈ رینکنگ 2025 کا اعلان؛ ملتان کی یونیورسٹیوں کی خراب کارکردگی، پاکستان کی کوئی یونیورسٹی ٹاپ 300 میں شامل نہیں

کیو ایس ورلڈ رینکنگ جاری کردی گئی، کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ ایک بنیادی طریقہ کار کو استعمال کرتی ہے جو طلباء کے تجربے، یونیورسٹی کی شراکت داری، تحقیقی سرگرمی، اور فیکلٹی کی اہلیت جیسے عوامل کا جائزہ لیتی ہے۔
درجہ بندی میں 16.4 ملین اکیڈمک پیپرز کا ڈیٹا اور ایک لاکھ 51 ہزار ماہرین تعلیم اور ایک لاکھ سے زائد یونیورسٹیوں کے ملازمین کے خیالات شامل ہیں کیونکہ ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ تعلیمی فضیلت، تحقیقی اثرات، اور ادارہ جاتی ساکھ کا اندازہ لگانے کے لیے وسیع پیمانے پر قابل اعتماد عالمی معیار ہے۔
یہ درجہ بندی ممکنہ طلباء، محققین اور ماہرین تعلیم کو تعلیمی مواقع اور تعاون کی تلاش میں رہنمائی کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025 علم، دریافت، اور فکری گفتگو کے ذریعے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اہم کردار کی نشاندہی کرتی ہے رواں برس پاکستان کی کوئی بھی یونیورسٹی ٹاپ 300یونیورسٹیوں میں شامل نہیں ہوسکی جبکہ ملتان کی یونیورسٹی کی کارکردگی کافی خراب رہی۔
جاری ریکنگ کے مطابق میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی لگاتار 13ویں سال اپنا ٹاپ مقام برقرار رکھا۔
امپیریل کالج لندن نے چار درجے کی چھلانگ لگا کر دوسری پوزیشن حاصل کی یونیورسٹی آف آکسفورڈ اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر ہے، ہارورڈ یونیورسٹی چوتھے نمبر پر آتی ہے، یونیورسٹی آف کیمبرج اپنی تعلیمی فضیلت کو ظاہر کرتے ہوئے ٹاپ پانچ میں شامل ہے۔
رینکنگ میں پاکستان میں ٹاپ ٹین یونیورسٹی اس طرح سے ہیں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد 315 (ورلڈ پوزیشن )کے ساتھ پہلے، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی 353کے دوسرے نمبر لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز 535کے ساتھ تیسرے ، پنجاب یونیورسٹی لاہور، پاکستان 570 کے ساتھ چوتھے، یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد پاکستان 681-690 کے ساتھ 5ویں ، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز 691-700 چھٹے، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد711-720 کے ساتھ ساتویں ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور 751-760کے ساتھ آٹھویں پشاور یونیورسٹی پشاور،901-950نویں اور یونیورسٹی آف لاہور 951-1000کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔
ملتان کی یونیورسٹیوں کی کارکردگی اس طرح سے رہی زکریا یونیورسٹی، ملتان، کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں عالمی سطح پر #1201-1400 نمبر پر ہے تاہم یونیورسٹی نے مختلف مضامین میں بھی اپنی شناخت بنائی ہے، بائیولوجی میں پاکستان میں 9 ویں اور عالمی سطح پر 1555 ویں نمبر پر ہے، جس میں بائیو کیمسٹری، جینیات اور نباتیات جیسے تحقیقی شعبوں پر توجہ دی گئی ہے۔
کیمسٹری میں پاکستان میں 8ویں اور عالمی سطح پر 1580ویں نمبر پر ہے، جس میں آرگینک کیمسٹری، بائیو کیمسٹری، اور میٹریلز سائنس پر تحقیق کی گئی، ماحولیاتی سائنس میں پاکستان میں 7 ویں اور عالمی سطح پر 1405 ویں نمبر پر ہے، جس میں ماحولیات، ارضیات اور زرعی سائنس پر تحقیقی فوکس کیا گیا ہے۔
ویمن یونیورسٹی، ملتان کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں یہ 14,131 یونیورسٹیوں میں سے11365 پوزیشن پر ہے۔
محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر، ملتان پاکستان میں نمبر 117 اور ایشیا میں 3720 نمبر پر ہے این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پاکستان میں نمبر 134 اور ایشیا میں 4569 نمبر پر ہے ۔


















