Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

40 لاکھ پاکستانیوں کو غربت سے نکالنے کا منصوبہ تیار

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔
بدھ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کے اجلاس میں لوگوں کو کامیاب پاکستان منصوبے کی آگاہی دینے کے لیے مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت چالیس لاکھ افراد کو غربت سے نکالا جائے گا۔

اجلاس میں حکومت کی 3 سال کی کارکردگی رپورٹ پر تجاویز طلب کی گئیں، اور 18 اگست کو حکومت کی 3 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی پر وزیر اعظم کو مبارک باد پیش کی گئی، وزیر اعظم نے حکومتی رہنماؤں سے گفتگو میں کہا تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے، لیڈر شپ کا تقاضا ہے کہ آپ میں دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت ہو، افغانستان کے معاملے پر ہم پر بہت بڑا دباؤ آئے گا، لیکن ہم نے دباؤ میں آنے کی بجائے وہ فیصلے کرنے ہیں جو عوام کی بہتری کے ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button