Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : ملازمین اپنے حقوق کے لئے ایک پیچ پر آگئے، احتجاج کے خوف سے وائس چانسلر کیمپس سے غائب

زکریا یونیورسٹی کے ایک سے لیکر 16 تک ملازمین اپنے حقوق کےلئے ایک پیج پر آگئے۔

گزشتہ روز احتجاج کا اعلان تھا مگر وائس چانسلر کیمپس سے غائب رہے اور دفتر نہیں آئے، ان کے عملے کا جواب تھا کہ وہ اسلام آباد میں تھے وہ آفس آئیں مگر دفتری ٹائم تک وہ کیمپس میں نہیں آئے۔

دوسری طرف ایمپلائز یونین کے تمام گروپس نے مطالبات کی ڈیڈ لائن دے دی ہے ایمپلائز یونین کے صدر حر غوری کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کو کئی درخواستیں دیں، ٹیچرز کو 10 کروڑ کے رکے ہوئے واجبات دیئے جاسکتے ہیں تو سکیل ایک سے لیکر 16 تک ملازمین کو عید بونس کیوں نہیں مل سکتا ؟

ملازمین کا عیدالفطر بونس (11000)- سابقہ ہاف ڈیز ، نائٹ الاونسز و دیگر واجبات کی ادائیگی کےلے اعلیٰ انتظامیہ سے بار بار گزارش کی گئی لیکن یقین دہانیوں کے باوجود تا حال اس پر عملدرآمد نا ھوا، اگر دو دنوں کے اندر عیدالفطر بونس سمیت دیگر واجبات کی ادائیگیاں نا کی گئیں تو قلم چھوڑ ہڑتال /تالا بندی کرنے کے بوسن روڈ بلاک کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔

بہاءالدین زکریا ایمپلائز گروپ بی زیڈ یونیورسٹی ملتان کے چیرمین ملک شاہد ریاض موتھا چیف آرگنائزر قاسم خان سنجرانی کا کہنا ہے کہ موجودہ ایمپائرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اپنے حق کو بھیک بنا کر نہ لے اب وقت آگیا ہے کہ سنجیدہ قدم اٹھایا جائے صرف اور صرف 1 سے 16 سکیل کی ادائیگیاں کیوں رکی ہوئی ہیں ۔

ہماری انتظامیہ سے بھی گزارش ہے کہ اس ماہ مبارک میں ملازمین کو دیوار کے ساتھ نہ لگایا جائے۔

تھری ایم اور صدر جنوبی پنجاب آل پاکستان یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن ملک صفدر حسین اور رانا مدثر کا کہنا تھاکہ وائس چانسلر کا ملازمین کے مسائل کو نظر انداز کرنا بلکل مناسب نہیں ہے، وقت آگیا ہے کہ چھوٹے ملازمین کو بھی حق دیا جائے۔

اس لئے انتظامیہ کو حتمی لائن بتادی گئی ہے کہ دو روز میں ادائیگیاں کی جائیں ورنہ ملازمین احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button