Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل X ٹرافی ٹور پر ملتان پہنچ گئی، آج اور کل نمائش کے لیے مختلف جگہوں پر پیش کی جائے گی

ملتان: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹرافی ملتان پہنچ گئی ہے، جہاں مختلف مقامات پر اس کی نمائش کی جائے گی۔

آج پہلے دن 18 مارچ کو ٹرافی شاہ رکن عالم کے مزار پر ایک بجے سے دو بجے تک رکھی جائے گی۔ اس کے بعد سہ پہر تین بجے سے چار بجے تک ٹرافی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایس او ایس اسکول اور شاہ رکن عالم میں ٹرافی ٹور کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کرے گا۔

دوسرے دن کل 19 مارچ کو ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی آمنہ پبلک اسکول اور ترین اکیڈمی جائے گی، جہاں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم بچوں کے ساتھ موجود ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button