Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
بارباڈوس میں کھیلے جانے والا پہلا ٹی ٹوینٹی میچ بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا، ویسٹ انڈیز نے مقررہ 9 اوورز میں پاکستان کو جیت کے لیے 86 رنز کا ہدف دیا تھا۔ایک اننگز کے ختم ہوتے ہی دوبارہ بارش شروع ہوگئی، امپائرز نے دونوں کپتانوں کی مشاورت سے میچ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ 31 جولائی کو کھیلا جائے گا۔قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے مقررہ 9 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 86 رنز کا ہدف دیا تھا۔لیندل سیمنز 9 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، ایون لوئس 6 رنز پر حسن علی کا نشانہ بنے، کرس گیل 7 رنز بناسکے، نکولس پورن کو 13 رنز پر محمد حفیظ نے پویلین روانہ کیا۔آندرے رسل بھی صرف 7 رنز پر عثمان قادر کو وکٹ دے بیٹھے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد وسیم، محمد حفیظ اور عثمان قادر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button