صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولز 2 اگست سے کھولنے کا حتمی اعلان

کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر طلباء پچاس فیصد حاضری کے تحت سکول آئیں گے، ویکسنیشن نہ کروانے والے اساتذہ کو کلاس پڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
این سی او سی کا اجلاس نتیجہ خیز نہ نکلنے پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے سکولز پیر سے کھولنے کے باقاعدہ احکامات جاری کردیئے ہیں۔
کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر طلباء کو اس بار بھی پچاس فیصد حاضری کے تحت سکول بلوانے کی اجازت ہوگی،طلبا سخت گرمی کے باوجود ماسک گھر سے پہن کرآئیں گے۔
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سوموار سے سکولوں کے اوقات کار جاری کرنے کے ساتھ ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو ویکسینیشن لازمی کروانے کا پابند کیا ہے، ویکسنیشن نہ کروانے پر اساتذہ ودیگر سٹاف کو سکول داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق لڑکوں کے سکول کے اوقات کار صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے، لڑکیوں کے سکولوں کی ٹائمنگ صبح پونے 8 بجے سے دوپہر پونے ایک بجے تک رکھی گئی ہے، اس اوقات کار کا اطلاق 15 اکتوبر تک رہے گا، سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیلئے نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔


















