Breaking NewsSportsتازہ ترین
سٹوڈنٹس کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم نے حکومت کی ہدایت پر سٹوڈنٹس کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیل کے مطابق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے سٹوڈنٹس کو سٹوڈنٹ کارڈ دیے جائیں گے، سٹوڈنٹ کارڈ پر سٹوڈنٹس کو مختلف جگہوں پر ڈسکاؤنٹ ملیں گے، طلباء سٹوڈنٹ کارڈ دکھانے پر مفت سفر کرسکیں گے۔
سٹوڈنٹس کی تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کی پروفائل بھی تیار ہوگی، سٹوڈنٹ کارڈ سے طلباء کو ملکی و بین الاقوامی سکالرشپس دی جائیں گی۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے سٹوڈنٹ کارڈ کے اجرا پر کام شروع کردیا، اس حوالے سے کہنا ہے کہ سٹوڈنٹس کی مدد کرنیوالی مختلف کمپنیوں سے مدد حاصل کی جائے گی، سٹوڈنٹ کارڈ کے ذریعے تمام سٹوڈنٹس کا ڈیٹابیس تیار ہوگا۔




















