Breaking NewsNationalتازہ ترین
وفاقی حکومت زبانی و کلامی باتوں سے کام چلانا بند کرے: شیخ کرامت علی
پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنو بی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت زبانی و کلامی باتوں سے کام چلانے کی بجا ئے عوام کے مسائل کے حل کے لئے عملی کردار ادا کرے، اقتدار کے بچاؤ کے لئے کسی کو کھلی چھٹی دینے سے مسائل حل نہیں ہو تے بلکہ مسائل مزید بگڑتے ہیں، جس طرح پیپلز پارٹی کو بدلے میں سندھ بھر میں کھلی چھٹی دے دی گئی ہے، ایسے ہی حالات پنجاب کے ہیں۔
سب سے زیادہ بدتر حالات ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے ہیں، جس کی ترقی و خوشحالی کے دعوے تو بڑے کئے گئے ،مگر عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا بہت جلد پی ایس پی قائدین مصطفی کمال، انیس قائم خانی کی قیادت میں عوام کی طاقت سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔