میر اختر لانگو بلوچستان چیس ایسوسی ایشن کے دوسری مدت کے لئے صدر منتخب

بلوچستان چیس ایسوسی ایشن کے چار سالہ مدت کے لیے انتخابات براؤن جمخانہ کوئٹہ میں نہایت شفاف انداز میں منعقد ہوئے، جس میں بلوچستان کے 9 اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔
انتخابی عمل کی نگرانی الیکشن کمشنر جناب غلام مصطفیٰ نے کی، جبکہ چیس فیڈریشن آف پاکستان کے فنانس سیکرٹری جناب راجہ گوہر اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز آف بلوچستان اسپورٹس بورڈ یاسر عزیز درانی اور جناب محب اللہ بطور مبصرین شریک تھے۔
انتخابات میں کل 10 امیدواروں نے حصہ لیا، کامیاب ہونے والے عہدیداران اپنی چار سالہ مدت (2025 تا 2029) میں بلوچستان میں شطرنج کے فروغ کے لیے خدمات انجام دیں گے۔
نتائج کے مطابق میر اختر حسین لانگو صدر، ڈاکٹر محمد اسلم کاکڑ، سینئر نائب صدر علاءالدین خلجی نائب صدر، محمد نواز زہری نائب صدر، نور احمد نائب صدر، میر اسد خان سیکریٹری جنرل، مصور خان جوائنٹ سیکریٹری اورنگزیب خان مندخیل خزانچی، محمد ہادی پریس سیکریٹری شامل ہیں۔
منتخب عہدیداران نے تقریب حلف برداری میں اس بات کا عہد کیا کہ وہ بلوچستان میں شطرنج کے فروغ، نوجوانوں کی ذہنی تربیت، اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔
بلوچستان چیس ایسوسی ایشن کی نئی قیادت سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ذہنی کھیلوں کو فروغ دے کر صوبے کے نوجوانوں کے لیے ایک مثبت اور تعمیری راستہ فراہم کرے گی۔



















