Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

سیانے وکیل کو 25 ہزار کا جرمانہ ہوگیا

ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی موبائل سِم بند کرنے کے حکومتی اقدامات کے خلاف عدالت جانا وکیل کو مہنگا پڑگیا۔
کراچی کے وکیل سہیل حمید نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم اور سوشل آئی ڈیز بند کرنے کے حکومتی اعلان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔
درخواست میں مؤقف تھاکہ ویکسین لگوانا عوام کی اپنی صوابدید ہے، حکومت اپنے فیصلے عوام پر جبری طور پر لاگو نہیں کرسکتی، قانون سازی کے بغیر کسی کوویکسین لگوانے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

لہٰذا حکومت کو شہریوں کی موبائل سمیں بند کرنے سے روکا جائے۔
عدالت نے درخواست پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اول تو حکومت نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، دوسرے یہ کہ حکومت کوعوام کی فکر ہے، کورونا وائرس کا شکار شخص چلتا پھرتا بم ہے،جو دوسروں کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔
عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد ہی نہیں کی بلکہ درخواست گزار پر 25 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button