Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے مینٹیننس سٹور میں گھپلے، سابق سٹور کیپر کا ریکارڈ دینے سے انکار

زکریا یونیورسٹی کے منٹ نینس سٹور میں بڑے پیمانے پر گھپلے سامنے آنے پر سٹور کیپر محمد عارف جو ٹیوب ویل آپریٹر ہے کو ہٹادیا گیا تھا اوران کی جگہ غلام مصطفیٰ کو سٹور کیپر تعینات کیا گیا مگر تاحال عارف نے غلام مصطفیٰ کو چارج نہیں دیا جس کی وجہ سٹور میں سامان کی عدم موجود گی بتائی جارہی ہے۔ غلام مصطفیٰ نے سٹاک رجسٹر کے مطابق سامان چیک کرانے کا کہا تو عارف نے چارج نہیں دیا بلکے چھٹی لیکر اسلام آباد چلا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منٹینینس کا سٹور اس وقت تقریبا خالی ہے جبکہ سٹاک رجسٹر کے مطابق اس کو بھرا ہونا چاہیے تھا۔

سامان کہا گیا اس کے بابت کوئی نہیں بتا رہا ہے جبکہ محمد عارف بھی معلومات دینے اور چارج دینے میں لیت ولعل سے کام لے رہا ہے، جس پر نئی سٹور کیپر نے ڈائریکٹر منٹینینس نینس کو درخواست دے دی ہے کہ اس نے 13 جون کو جوائننگ دے دی ہے مگر تاحال سٹور چارج نہیں دیا گیا بلکے سٹور کے سامان کی فہرستیں بھی نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں اس لئے فوری طور پر چارج ہینڈ اوور کرایا جائے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس معاملے میں کچھ بڑے افسر بھی شامل ہیں جو چارج محمد عارف کے پاس رکھنا چاہتے ہیں تاثکے کرپشن پر پردہ پڑا رہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button