Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی واسا کی دو کروڑ 82 لاکھ کی ڈیفالٹر نکلی

زکریا یونیورسٹی ابھی بجلی کے بلوں ک بوجھ سے باہر نہیں نکلی تھی کہ واسا کی ریکوری ٹیم نے ڈیفالٹ مراسلہ جاری کردیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا یونیورسٹی نے کئی برسوں سے واسا کے واجبات جمع نہیں کرائے ، یونیورسٹی کے منٹینینس افسروں کا مؤقف تھا کہ یونیورسٹی کا پانی واسا کے پائپ میں نہیں ڈالا گیا جبکہ واسا کا موقف ہے کہ سیوریج لائن یونیورسٹی کے گیٹ کے سامنے بچھا دی گئی ہے اس کے واجبات لاگو ہوگئے ہیں، ان کو استعمال کرنا نہ کرنا یونیورسٹی حکام کی مرضی ہے، یہ واجبات اب بڑھتے چلے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واسا کی ریکوری ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریکوری قاضی آفتاب کی قیادت میں رجسٹرار اعجاز احمد سے ملاقات کی اور ان کو نوٹس دیا اور واجبات کی ادائیگی کا کہا، جس پر رجسٹرار کا موقف تھا کہ ان کے علم میں ایسا کوئی بل نہیں ہے اور نہ ہی یونیورسٹی کے سیوریج سسٹم کے بلنگ کی کوئی تفصیل دستیاب ہے۔

تاہم یہ کیس فوری طور پر وائس چانسلر کو پیش کردیا جائے گا،جلد ادائیگی کی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button