Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی نے گیارہویں کی اردو کی کتاب شائع کردی

پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی نے نہم اور گیارہویں کیلئے نئے سلیبس کے مطابق کتابیں چھاپنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے مطابق اس تعلیمی سال کیلئے انگلش، اردو، اسلامیات، کیمسٹری، فزکس، ریاضی کا سلیبس تبدیل کیا گیا ہے، بائیولوجی اور کمپیوٹر سائنس کا سلیبس بھی تبدیل کردیا گیا۔
نہم و گیارہویں جماعت کے طالب علم آئندہ سال نئے سلیبس کے مطابق کتب پڑھیں گے، نئے سلیبس کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی گیارہویں کی اردو کی کتاب شائع ہوگئی ہے، جس کے مؤلفین میں ڈاکٹر خاور نوازش،طارق حبیب،پروفیسر ظفر الحق چشتی ،طاہر صدیقی ، حنان محمود شامل ہیں۔
نئی شائع ہونے والی درسی کتاب 27 ہزار کی تعداد میں شائع کی گئی ہے اور اس کی قیمت 151 روپے رکھی ہے۔




















