Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پرائیویٹ سکولز انسپیکشن کمیٹیوں کی تشکیل نو کا آغاز کر دیا گیا

سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کو قوائد و ضوابط کا پابند بنانے کے لئے پرائیویٹ سکولز انسپکشن کمیٹیوں کی تشکیل نو کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ پرائیویٹ سکولوں کی کارکردگی و معیار کے چیک اینڈ بیلنس کو بہتر بنایا جاسکے۔

ایسے سکول جو غیر رجسٹرڈ ہیں، وہ فوری طور پر رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرائیں۔ بصورت دیگر غیر رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سیل کردیا جائے گا۔

انہوں نے خیالات کا اظہار گزشتہ روز ملک امیر نواز کو بطور ممبر پرائیویٹ سکولز انسپیکشن و رجسٹریشن کمیٹی نامزدگی کا نوٹیفکیشن دیتے ہوئے کیا، اس موقع پر سماجی رہنما شاہد محمود انصاری بھی موجود تھے۔

دریں اثناء سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے ملتان میں پرائیویٹ سکولز انسپیکشن و رجسٹریشن کمیٹیوں کی تشکیل نو کرتے ہوئے لسٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق کمیٹی نمبر 1 میں میاں منیر احمد چیئرمین، بہاول قیوم رکن ، میاں نعیم ارشد رکن ، کمیٹی نمبر 2 میں اسلم خان قیصرانی چیئرمین ، ارسلان خان رکن ، کمیٹی نمبر 3 میں رانا سعید احمد چیئرمین ، ظفر اقبال رکن ، ملک امیر نواز رکن ملک حفیظ الرحمان رکن، کمیٹی نمبر 4 میں شیخ لیاقت علی چیئرمین ، رانا محمد عدیل رکن ، فرخ الطاف رکن رانا کاشف نعیم رکن جبکہ کمیٹی نمبر 5 میں ظفر خان بابر چیئرمین ، ملک الطاف احمد آرائیں رکن اور محمد سرور قریشی رکن شامل کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button