Breaking NewsNationalتازہ ترین
386 دکاندار گرانفروشی میں ملوث، 17لاکھ روپے جرمانہ

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پرائس مجسٹریٹس نے 1843 شاپس پر پرائس چیکنگ کی۔386 دکاندار گرانفروشی میں ملوث پائے گئے، جن پر مجموعی طور پر17لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
تین گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے گئے۔
سپیشل مجسٹریٹ و سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے بڑے مالز اور معروف ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر گرینڈ پرائس چیکنگ کی اور مہنگے ریٹ پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنیوالے 32 مالز اور سٹور مالکان کو 4 لاکھ17ہزار روپے جرمانہ کردیا۔
حکومت کی ہدایت پر ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگاہی روکنے کے لئے پرائس چیکنگ میں تیزی لائی گئی ہے۔




















