Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز کا ان سروس اساتذہ اور ملازمین کی ترقی دینے کا فیصلہ

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی ان سروس پروموشن کو آئندہ ماہ میں مکمل کر لیا جائے۔
تمام ہیڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ خالی اسامیوں کے مطابق ورکنگ پیپر تیار کریں اور اسے سنیارٹی لسٹ (سافٹ اور ہارڈ) کے ساتھ اس دفتر کو 31 جولائی تک کریں، یہ ورکنگ پیپرز 5 آگست پری ڈی پی سی میں چیک کیے جائیں گے۔
ورکنگ پیپرز کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد یہ ورکنگ پیپرز ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کو محکمانہ نمائندے کی نامزدگی کے لیے بھیجے جائیں گے۔




















