Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں ہیڈز کی تعیناتی : 3 ہزار 772 اساتذہ نے ٹیسٹ کیلئے درخواستیں جمع کروا دیں

پنجاب بھر سے ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں میں ٹیسٹ کے ذریعے ہیڈز کی تعیناتی کے لئے پنجاب بھر سے 3 ہزار 772 اساتذہ نے ٹیسٹ کیلئے درخواستیں جمع کروادی۔
بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکولز نے پنجاب بھر کے سکولوں میں سربراہوں کی تعیناتی کےلئے ٹیسٹ لینے کا اعلان کیا تھا ٹیسٹ کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ 12 جولائی مقرر کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر سے ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں میں ٹیسٹ کے ذریعے ہیڈز کی تعیناتی کے معاملے پر پنجاب بھر سے ٹیسٹ کیلئے 3 ہزار 772 اساتذہ نے ٹیسٹ کیلئے درخواستیں جمع کروادی ہیں، ان اساتذہ سے آن لائن ٹیسٹ رواں ماہ 22 جولائی کو لیے جانے کا امکان ہے۔
اس ٹیسٹ کے بعد مڈل اور پرائمری سکولوں میں ہیڈز کی تعیناتی کیلئے بھی درخواستیں لی جائیں گی۔




















