ایچ ای سی نے یونیورسٹیز میں داخلوں کیلئے ہدایات جاری کردیں

انڈر گریجوایٹ، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے جاری ہیں، ایچ ای سی نے سرکاری و نجی جامعات و کالجز میں داخلوں سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا، جس میں بی اے، بی ایس سی،ایم اے میں داخلوں سے روک دیا گیا، ایم ایس سی ڈگری پروگرامز میں بھی داخلوں سے روک دیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی نے 2 سالہ ڈگری پروگراموں کو ختم کر رکھا ہے، کچھ اعلیٰ تعلیمی اداروں نے مقررہ مدت کے بعد ان پروگراموں میں طلباء کو داخلہ دیا، ایسے پروگراموں سے حاصل ڈگریاں ایچ ای سی سے تسلیم اور تصدیق کیلئے اہل نہیں، نوٹس تمام سٹیک ہولڈرز ،والدین، طلباء و ماہرین تعلیم کو مطلع کرنے کیلئے جاری کیا گیا۔
مراسلہ کے مطابق ایچ ای سی خلاف ورزی پر دی گئی یا حاصل کی گئی کسی بھی ڈگری کی تصدیق نہیں کرے گا، طلباء مستقبل میں ممکنہ پیچیدگیوں سے بچاؤ کیلئے ان پروگراموں میں داخلے سے گریز کریں۔




















