Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

عثمان جان ریٹائر ہوگئے

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شعبہ سیاسیات اور پاکستان اسٹڈیز کے ممتاز استاد پروفیسر عثمان جان کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب کی میزبانی ڈاکٹر سجاد نعیم نے کی جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان، رجسٹرار ڈاکٹر محمد فاروق، ڈاکٹر عدنان طاہر، ڈاکٹر سہیل چوہان، ڈاکٹر کاشف, ڈاکٹر سعید ناصر, پروفیسر ظفر شیرانی، پروفیسر ڈاکٹر پرویز احمد، ملک جاوید سمیت ایمرسن یونیورسٹی کے تمام اساتذہ نے شرکت کی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے پروفیسر عثمان جان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں شیلڈ آف آنر پیش کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رمضان نے کہا یہ لمحہ خوشی اور فخر کا ہے کہ ہم ایک ایسے لیجنڈ استاد کو رخصت کر رہے ہیں جس نے پوری زندگی عزت، وقار اور خدمت کے ساتھ گزاری۔ پروفیسر عثمان جان کی خدمات ایمرسن یونیورسٹی کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔

دیگر اساتذہ نے بھی پروفیسر عثمان جان کی علمی و انتظامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی شخصیت طلباء اور اساتذہ کے لیے ہمیشہ رہنما کردار ادا کرتی رہی۔

اس موقع پر پروفیسر عثمان جان نے کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی کے ساتھ گزارے گئے لمحات ان کی زندگی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور وہ اپنے ساتھیوں کے تعاون اور محبت کے شکر گزار ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button