Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نہم آرٹس و سائنس گروپ کے طلباء کے لئے ریاضی کی ایک ہی کتاب متعارف کروا دی گئی

نویں جماعت میں آرٹس گروپ کے طلباء بھی میتھ کی وہی کتاب پڑھیں گے جو سائنس گروپ کے طلباء پڑھیں گے۔

تفصیل کے مطابق نہم آرٹس و سائنس گروپ کے طلباء کیلئے ریاضی کی ایک ہی کتاب متعارف کروا دی گئی۔

پنجاب ایجوکیشن کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق نویں جماعت میں آرٹس گروپ کے طلباء بھی میتھ کی وہی کتاب پڑھیں گے جو سائنس گروپ کے طلباء پڑھیں گے۔

نہم جماعت میں ریاضی کی ایک ہی کتاب پڑھنے کے حوالے سے پیکٹا نے تمام سکولوں کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں، نہم آرٹس گروپ جنرل سائنس کی کتاب ختم کردی گئی۔

ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ آرٹس گروپ کے طلباء کیلئے ریاضی کا نصاب مختصر اور آسان رکھا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button