Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

موٹر سائیکل سوار طلباء کے لیے ہیلمٹ کی پابندی بارے بھرپور آگاہی مہم کا اغاز

کمشنر ملتان عامر کریم خان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں موٹر سائیکل سوار طلبہ کے لیے ہیلمٹ کی پابندی بارے بھرپور اگاہی مہم کا اغاز کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کے زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں ضلع بھر کے ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای او شریک تھے۔

سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا کہ اساتذہ اور طلبہ ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں، انسانی زندگی سے قیمتی کوئی چیز نہیں کمشنر ملتان عامر کریم خان کی ہدایت کی روشنی میں تمام طلبہ اساتذہ کرام اور والدین کو ہیلمٹ کے استعمال کا پابند کیا جائے۔

تمام طلبہ اور اساتذہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، تعطیلات گرما کے بعد بغیر ہیلمٹ اور بغیر لائسنس والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا

سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا کہ مون سون بارشوں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، سکولوں کی چھتوں کی صفائی اور مرمت پرنالوں کی صفائی جلد مکمل کی جائے، ہر سکول کے درجہ چہارم کے ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے، پانی کی ٹینکیوں کو ہر تین ماہ بعد صاف کیا جائے، واش روم صاف ہونے چاہیے، گراسی پلاٹ صاف ہوں اور گھاس کی کٹنگ بھی ہونی چاہیے، کلاس رومز کو بچوں کے لیے پرکشش بنایا جائے تاکہ تدریسی عمل کو بچوں کے لیے سازگار بنایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button