ای فائلنگ سسٹم کے مؤثر استعمال کے لیے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام ای فائلنگ سسٹم کے مؤثر استعمال کے لیے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیشن کمیٹی روم ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب میں منعقد ہوا، جس میں جنوبی پنجاب کے ڈی پی آئی ،ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
فوکل پرسن عامر ملک نے شرکاء کو ای فائلنگ سسٹم کے استعمال، فوائد اور عملی طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ نظام سرکاری دفاتر میں کارکردگی، شفافیت اور ریکارڈ کی ترتیب میں انقلابی تبدیلی لا سکتا ہے۔
ای فائلنگ کا نظام پہلے صرف سیکرٹریٹ، ڈی پی آئی آفس اور ڈائریکٹر آفس تک محدود تھا۔تاہم اب اسے مزید وسعت دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر آفس تک پہنچا دیا گیا ہے،جو نچلی سطح پر ڈیجیٹل نظم و نسق کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے
سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب جناب سرفراز احمد نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگی، دفتری شفافیت، فوری رسپانس اور فائل ٹریکنگ کے لیے ای فائلنگ ناگزیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس نظام کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنائیں۔




















