Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نجکاری کیے گئے سکول تھرڈ پارٹی کو فروخت کرنے کے کیسز سامنے آگئے

سرکاری سکولوں کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے تحت ٹھیکے پر چلانے کاتجربہ ناکام ہو گیا، فیز ون کے دوران ٹھیکے پر دیے گئے۔

سکولوں سے متعلق ایک انکشاف سامنے آیا ہے کہ متعدد سکول تھرڈ پارٹی کو فروخت کردئیے گئے ہیں، ایک پرائمری سکول کے مالک کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سکول کو 5 لاکھ روپے میں تھرڈ پارٹی کے حوالے کیا گیا، پیف کیجانب سے سکول کے 3 فریقین عمران رضا،زبیر منیر اور صنم منیر کے حوالے کیا گیا تھا مگر دو فریقین نے سکول تیسرے فریق سے پوچھے بغیر فروخت کردیا۔

درخواست کے بعد انکوائری شروع کردی گئی ہے واضح رہے پنجاب بھر میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت فیز ون میں ہزاروں سکولوں کو ٹھیکے پر دیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button