ویمن یونیورسٹی ملتان میں داخلے کےلئے انٹری ٹیسٹ مکمل ہوگیا

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان نے ایم بی اے، ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا ۔
موسم خزاں 2025 کے پروگرامز میں داخلے کےلئے دو سیشن میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا،جس کا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے جائزہ لیا۔
کچہری کیمپس، فاطمہ جناح ہال میں ہونے والے ٹیسٹ میں عربی، اسلامی علوم نباتیات ، بائیو
و ٹیکنالوجی، بائیو کیمسٹری، ماحولیاتی سائنس، تاریخ مائکرو بایولوجی اور مالیکیولر جینیٹکس,بزنس ایڈمنسٹریشن ایم بی اے 16 سال کی کاروباری تعلیم کے بعد) ایم بی اے (غیر کاروباری تعلیم کے 16 سال کے بعد) فارماسیوٹکس فارماکولوجی، شماریات حیوانیات کا ٹیسٹ لیا گیا جبکہ دوپر کے اوقات میں اپلائیڈ سائیکالوجی • کیمسٹری • معاشیات تعلیم انگریزی ریاضی طبیعیات سماجیات اردو کا ٹیسٹ کیا گیا۔
ٹیسٹ کی نگرانی فیکلٹی اور یونیورسٹی انتظامیہ نے کی وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ، داخلہ کمیٹی کے ارکارن نے ٹیسٹ سنٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پران کا کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی میرٹ پر یقین رکھتی ہے شفاف انٹری ٹیسٹ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ انتظامیہ حقدار کوداخلے دینے میں سنجیدہ ہے جس کی وجہ سےوٹالدین کا اعتماد بڑھ رہا ہے، یونیورسٹی طالبات کو تمام تر سہولیات فراہم کررہی ہے انٹری ٹیسٹ کے نتائج آج بدھ کو جاری کئے جائیں گے جبکہ کل جمعرات، 24 جولائی 2025 کو ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے انٹرویو سیشنہوں گے جبکہ پہلی میرٹ لسٹ جمعہ کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی جبک گیٹ پاس کرنے والوں کو اپنے نتائج کارڈ فوری جمع کرانے کی ہدایت کی جاتی ہے ۔



















