Paid ad
Breaking NewsEducationNationalتازہ ترین

میٹرک نتائج : پوزیشن ہولڈرز کے ناموں سے پردہ آج اٹھے گا

میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کا اعلان آج ہوگا۔

تفصیل کے مطابق ملتان بورڈ سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ کے میڑک کے نتائج کا اعلان کل 24 جولائی کو کیا جارہا ہے جبکہ اس میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان آج کیا جائے گا۔

کنٹرولر بورڈ پروفیسر حامد سعید کا کہنا ہے کہ پنجاب بورڈ ز کمیٹی آف چیئر پرسن کے فیصلہ کے مطابق میٹرک پہلا سالانہ امتحان 2025 کے نتیجہ کا اعلا 24 جولائی 2025 بروز جمعرات صبح 10 کیا جائے گا۔

تعلیمی ادارہ جات اپنے امیدواروں کا رزلٹ اپنے پورٹل جبکہ پرائیویٹ امیدواران کو اپنا رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ کے ذریعے معلوم کر سکتے ہیں۔

ایسے امیدواران جو اپنا رزلٹ مضمون / مضامین کی ری چیکنگ کرانا چاہتے ہیں وہ قانون کے مطابق رزلٹ شائع ہونے کے 15 دن بعد بذریعہ آن لائن درخواست گزار سکتے ہیں جبک امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کا اعلان پر آج 23 جولائی 2025 کو شام 4بجے پریس کانفرنس/پریس ریلیز کے ذریعے کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button