Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ میں کورم پورا نہ ہونے کا انکشاف

شعبہ اسلامیات میں لیکچرر کے امیدوار ڈاکٹر عبد الباسط نے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی اور داد رسی کمیٹی کے چیئرمین کو ارسال کئے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ 27 جون کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرویوز کےلئے سلیکشن بورڈ ہونا تھا مگر سلیکشن بورڈ کی تشکیل میں موجود سنگین قانونی اور انتظامی کمزوریوں کے باعث یہ عمل ملتوی کر دیا گیا۔

لیکن یہ خامیاں ابھی موجود تھیں کہ 10 جولائی 2025ء کو سلیکشن بورڈ کو، تمام قانونی پیچیدگیوں اور خامیوں کے باوجود، منعقد کیا گیا، جس میں بطور امیدوار برائے لیکچرار اسلامیات حاضر ہوا اور اپنا انٹرویو دیا۔

میرا تعلیمی اور پیشہ ورانہ ریکارڈ نہایت نمایاں اور شفاف ہے، ایم اے اسلامیات (بہاء الدین زکریا یونیورسٹی) میں گولڈ میڈل، ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے تحت لیکچرار کے امتحان میں نمایاں پوزیشن سلیکشن بورڈ میں بہترین انٹرویو کارکردگی، 15 سے زائد قومی و بین الاقوامی تحقیقی مقالہ جات، 10 سالہ کالج و یونیورسٹی سطح پر تدریسی تجربہ شامل ہے۔

ایمرسن یونیورسٹی کے ایکٹ کے مطابق سلیکشن بورڈ میں کم از کم پانچ مستقل ممبران کا ہونا لازمی ہے، جبکہ موجودہ بورڈ محض تین ممبران پر مشتمل تھا، دو ممبرز کا عرصہ 09 اگست 2024 کو مکمل ہوچکا ہے، ان میں سے ایک ممبر کو کاغذی کاروائی کے لیے غیر قانونی طور پر بلایا گیا ، جبکہ دوسرے ممبر کی فزیکل اور آن لاٸن غیر موجودگی کے باوجود فرضی نمبر دیے جانے سے میرٹ کی خلاف ورزی کا سنگین خدشہ موجود ہے، نئے ممبران کی نامزدگی تاحال زیر التوا ہے۔
مزید برآں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کوئی نمائندہ بورڈ کا حصہ نہ تھا، جو کہ ایک واضح قانونی سقم ہے۔

اس بنا پر گزارش ہے کہ سلیکشن بورڈ کو قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ازسرِنو تشکیل دیا جائے اور اس کی شفاف نگرانی میں انٹرویوز کا انعقاد کیا جائے تاکہ کسی بھی امیدوار کے ساتھ زیادتی نہ ہو ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button