میڑک سالانہ نتائج : ہارون حامد 1193 نمبر لیکر پنجاب بھر میں پہلے اول پوزیشن پر براجمان

تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک پہلا سالانہ امتحان 2025ءمیں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا.
نتائج کے مطابق نیشنل ہائر سیکنڈری سکول دنیا پور ملتان کے طالب علم ہارون حامد ولد حامد علی شریف رولنمبر 102394نے 1200میں سے 1193نمبر حاصل کرکے مجموعی طور پر بورڈ میں پہلی اور سائنس گروپ طلباء میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی،الکریم پبلک گرلز ہائر سیکنڈری سکول بستی ملوک ملتان کی طالبہ حسنینہ فاطمہ دختر محمد شبیر رولنمبر 103010نے 1188نمبر لے کر بورڈ میں مجموعی طور پر دوسری اور سائنس گروپ طالبات میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
گورنمنٹ ماڈل مسلم گرلز ہائی سکول ملتان کی حافظہ عشبہ فاطمہ دختر محمد تنویر خان رولنمبر 145866، دی ایجوکیٹر غزالی کیمپس گرلز ہائر سیکنڈری سکول رحمت کالونی وہاڑی کی عصبہ فاطمہ دختر احمد نواز رولنمبر 132935،اسی ادارے ہی کی طالبہ میرب فاطمہ دختر شاہد رسول رولنمبر 133135 اور نشاط گرلز ہائر سکینڈری سکول شالمیار کالونی ملتان کی طالبہ خدیجہ دختر محمد احمد رولنمبر 194558نے 1187نمبر لے کر مشترکہ طور بورڈ میں تیسری پوزیشن اور سائنس گروپ طالبات میں دوسری پوزیشن حاصل کی،
نتائج کے مطابق سائنس گروپ بوائز میں برٹش انٹرنیشنل سکول ملتان کے محمد حمزہ ولد محمد اقبال رولنمبر 196868 اور زکریا پبلک سکول ملتان کے محمد ابراھیم وسیم ولد وسیم احمد ضیاء رولنمبر 197774 نے 1185نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، نیشنل ہائر سیکنڈری سکول دنیا پور ملتان کے طالب علم عبداللہ ولد خورشید عالم رولنمبر 163307 نے 1184نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
نتائج کے مطابق سائنس گروپ (طالبات) میں دی اسلامک سکول سسٹم فار گرلز جہانیاں کی طالبہ مہین نوید دختر نوید اسلم رولنمبر 111654،نشاط گرلز ہائی سکول پولیس لائن ملتان کی طالبہ تسبیح زہرہ دختر آفتاب حیدر صدیقی رولنمبر142961 نے 1185نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
نتائج کے مطابق آرٹس گروپ طلباء میں بورے والا کے محمد احمد ولد محمد افصل رولنمبر 259539 نے 1161 نمبر لے کر پہلی پوزیشن،بورے والا کے ہی محمد احمد ولد خالد محمود رولنمبر 259538نے 1145نمبر لے کر دوسری اور دھرم پورہ تحصیل میلسی کے سیف الرحمان ولد ذوالفقار علی رولنمبر 259149 نے 1104 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
نتائج کے مطابق آرٹس گروپ (طالبات)میں اے ون شاہین ماڈل ہائی سکول لطف آباد ملتان کی مریم بی بی دختر محمد بشیر رولنمبر 260463نے 1164نمبر لے کر پہلی پوزیشن،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مدینہ کالونی ملتان کی مقدس بی بی دختر محمد رمضان رولنمبر 259484 نے 1149نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور اے ون شاہین ماڈل ہائی سکول لطف آباد ملتان کی طالبہ مومنہ فاطمہ دختر محمد اقبال رولنمبر 260472 نے 1139نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام میٹرک کے ہونے والے سالانہ امتحان 2025 میں ایک لاکھ 25 ہزار دو امیدواروں نے شرکت کی، جس میں سائنس طلباء کی تعداد ایک لاکھ 11903 جبکہ ارٹس کے طلباء کی تعداد 13 ہزار 99 تھی۔
مجموعی طور پر 362 امتحانی سینٹر بنائے گئے تھے، لودھراں میں 40 خانیوال میں 91 وہاڑی میں 87 ملتان میں 144سینٹر بنائے گئے جبکہ امتحانی سینٹروں پر سپر وائزر سٹاف کی تعداد 2534 تھی، 150 موبائل انسپکٹرز نے فرائض سر انجام دئے۔
ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ 420 سپرنٹینڈنٹس 362 جبکہ ریزیڈنٹ انسپکٹرز کی 362تھی میٹرک کے امتحانات میں 57 امیدواروں کے خلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے کیسز بنائے گئے 47 کو سزا سنائی گئی۔
تفصیل کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحان 2025 میں مجموعی طور پر نائز ذرائع استعمال کرنے کی کیسز کی تعداد 57 تھی، مختلف سینٹروں سے 48 سے زائد کیسز سامنے آئے جبکہ سب ایگزامنر نے نو امیدواروں پر نقل لگانے کے کیسز درج کروائے، 54 کیسز کا فیصلہ سنا دیا گیا، 47 کیسز میں امیدواروں کو سزا سنا دی گئی جبکہ سات امیدواروں کو ثبوت نہ ہونے پر بری کر دیا گیا جبکہ تین کیسز ابھی زیر تفتیش ہیں۔



















