Breaking NewsEducationتازہ ترین
ضلع وہاڑی نے رواں برس بھی پہلے نمبر پر رہنے کا ریکارڈ قائم رکھا

میٹرک کے امتحانات میں وہاڑی نے ماضی کی طرح پہلے نمبر پر رہنے کا ریکارڈ بنایا، رواں برس وہاڑی کے 22 ہزار 486امیدوار پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 74.49فیصد رہا،خانیوال کے 22 ہزار 164 امیدوار پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 74.38 رہا۔
ملتان کے 36ہزار801 امیدوار پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 73.11فیصد رہا، لودھراں کے 9ہزار838 امیدوار پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 71.20فیصد رہا۔



















