Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

افغانستان میں خواتین کے پہلے جم کی مقبولیت کے چرچے

افغانستان میں پہلی مرتبہ خواتین کےلیے بھی جم کھل گیا، جہاں افغان خواتین پرجوش انداز میں ورزش کرنے آتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خانہ جنگی کے شکار ملک افغانستان میں امریکی انخلاء کے بعد خواتین کےلیے قندھار میں پہلا جم کھولا گیا ہے، افغان خواتین اپنی فٹنس کی خاطر پرجوش انداز میں ورزش کرنے آرہی ہیں۔

تاہم جم مالک کو اندیشہ ہے کہ طالبان کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ جم بند کرنے کا باعث نہ بنے۔
قندھار میں بنائے گئے اس جم میں خواتین کی تربیت کےلیے ٹرینر بھی خواتین ہی ہیں جو یہاں کام کرکے بہت خوش ہیں۔
ٹرینر خواتین کا کہنا تھا کہ اس جم میں ملازمت کرکے وہ اپنے گھر کا انتظام چلا رہی ہیں، لیکن ان خواتین کو افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات نے تذبذت کا شکار کررکھا ہے۔
جم مالکن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اگر طالبان کا اثر و رسوخ بڑھ گیا تو ان جیسی خواتین کا کاروبار متاثر ہوسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button