میٹرک کے امتحانات میں رکشہ چلانے والے اور سائیکل مستری کے بیٹوں نے پوزیشن حاصل کی

تعلیمی بورڈ ملتان کے میٹرک کے امتحانات میں ایسے دو طالب علم بھی سامنے آئے جن کاتعلق انتہائی غریب گھرانے سے ہے اور وہ مدرسے کے طالب علم ہیں اور انہوں نے سکول کی تعلیم بھی ساتھ ساتھ جاری رکھی ہوئی ہے۔
وہاڑی سے تعلق رکھنے والے محمد احمد نے آرٹس گروپ میں 1161 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، ان کے والد رکشہ چلاتے ہیں اور احمد جامع حفیہ میں درس نظامی کے طالب علم ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پورے گھر کی خوشی کا باعث بنی ہے، مشکل حالات میں مدرسے میں ٹائم گزرتا ہے، بہت کم ٹائم تیاری کےلئے ملا مگر اللہ نے کامیابی دی، مستقبل میں بھی دنیاوی تعلم کاسلسلہ ساتھ ساتھ جاری رکھوں گا۔
سیف الرحمان کا تعلق بھی وہاڑی سے ہے ان کا کہنا تھا کہ والد سائیکل مرمت کا کام کرتے ہیں، مدرسے کا طالب علم تھا درس نظام کا کورس چل رہا تھا مگر گھریلو مجبوری کے باعث درس نظامی کورس کو چھوڑنا پڑا، پرائیویٹ امتحان دیا اور اللہ نے کامیابی عطا کی، اب آگے بڑھنے کا راستہ ملا ہے۔
دنیاوی اور دینی تعلیم ساتھ ساتھ جاری رکھنے کی خواہش ہے، حکومت مدد کرے تاکہ اپنے ایجوکیشن کو جاری رکھ سکوں ۔




















