Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک کے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان،32 ہزار سے زائد امیدوار فیل ہوگئے

تعلیمی بورڈ ملتان نے میڑک کے سالانہ امتحان کا اعلان کر دیا، جس کےلئے تقریب ملتان بورڈ میں منعقد کی گئی، جس میں چیئرمین بورڈ قائم مقام کمشنر وسیم حامد سندھو نے رزلٹ آن لائن کیا۔

کنٹرولر امتحانات پروفیسر حامد سعید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں برس ایک لاکھ 24 ہزار 138 امیدواروں نے امتحانات دیا، جس میں 91 ہزار دو سو 89 پاس ہوئے، کامیابی کی شرح 73۔54 فیصد رہی، ریگولر طلبہ کے پاس ہونے والے طلبہ کی تعداد 68 ہزار 485 رہی کامیابی کا تناسب 63۔80 فیصد رہا۔

پرائیویٹ طلباء کے پاس ہونے کی تعداد 22 ہزار 831 رہی، کامیابی کا تناسب 19۔59 رہا۔

سائنس گروپ لڑکوں میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد 38 ہزار 607 رہی، کامیابی کا تناسب 85۔66 رہا، آرٹس میں لڑکوں میں پاس ہونے کی تعداد 1 ہزار 165 رہی، کامیابی کی شرح 20۔47 فیصد رہی۔

سائنس گروپ لڑکیوں میں کامیاب ہونے والی طالبات کی تعداد 43 ہزار 690 رہی، 91۔81 فیصد کامیابی کی شرح رہی، آرٹس گروپ لڑکیوں میں پاس ہونے کی تعداد 7 ہزار 680 رہی کامیابی کی شرح 68۔73 فیصد رہی ۔

ریگولر امیدواروں کی کیٹگری میں سائنس گروپ ریگولر 29 ہزار 31 لڑکے پاس ہوئے لڑکیوں کی تعداد 32 ہزار 663 رہی، آرٹس گروپ ریگولر میں 316 لڑکے پاس ہوئے لڑکیوں کی تعداد 6 ہزار 307 رہی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button