Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان نے ری چیکنگ کے لئے درخواستیں طلب کرلیں

مراسلے میں کیا گیاہے کہ میٹرک پہلا سالانہ امتحان 2025 کا رزلٹ شائع ہو گیا ہے، ایسے امیدواران جو اپنا رزلٹ ، مضمون / مضامین کی ری چیکنگ کروانا چاہتے ہوں وہ بورڈ قانون کے مطابق رزلٹ شائع ہونے کے 15 دن کے اندر بذریعہ آن لائن سسٹم درخواست گزار سکتے ہیں۔
مقررہ تاریخ کے اندر اندر ادا شدہ بینک چالان کی اصل کاپی اسسٹنٹ کنٹرولر سیکریسی کے دفتر میں دستی یا بذریعہ ڈاک لازمی جمع کروائیں، بصورت دیگر ری چیکنگ کی درخواست پر کارروائی نہیں ہو سکے گی۔


















