Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

مغربی ممالک کے سیاستدان کورونا وائرس کی تحقیق میں رکاوٹ بن گئے

جنوبی افریقا کے وبائی امراض کے ایک نامور ماہر نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کے سیاست دان کرونا وائرس کے ماخذ کی تلاش کی کوششوں میں دخل اندازی نہ کریں۔
چینی میڈیا کے مطابق وبائی امراض کے نامور ماہر پروفیسر سلیم عبدالکریم نے مغربی ممالک کے سیاست دانوں پر زور دیا ہے کہ وہ کووِڈ 19 وائرس کے ماخذ کی تلاش میں دخل اندازی نہ کریں، تاکہ سائنس دان بنا کسی رکاوٹ کے وائرس کے ماخذ کی تلاش کر سکیں۔

انھوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت مختلف ممالک کے سائنس دانوں کے ساتھ مل کر وائرس کے ماخذ کے بارے میں مشترکہ تحقیق کے لیے کوشاں ہے، جب کہ چین وائرس کے ماخذ کی تلاش میں عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعاون کرنے والا پہلا ملک ہے، چین نے عالمی ادارہ صحت سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں اس سوال کا جواب تلاش کیا جائے۔
خیال رہے کہ تاحال متعدد تحقیقی نتائج ثابت کرتے ہیں کہ چین کے شہر ووہان میں وبا کے پھیلاؤ سے قبل ہی دنیا کے متعدد خطوں بشمول یورپ اور امریکا میں ملتی جلتی علامات دیکھی گئی ہیں۔
جنوبی افریقا کے وبائی امراض کے ماہر سلیم کریم نے کہا کہ وائرس کسی ایک ملک تک محدود نہیں ہے، ہمیں الزام تراشی کی بجائے سائنس کی بنیاد پر اس معاملے کی تفتیش کرنی چاہیئے، وبا بدستور پھیل رہی ہے، امید ہے کہ کچھ سیاست دان بالخصوص امریکی سیاست دان عالمی ادارہ صحت کے کام میں مداخلت نہیں کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button